اترپردیش میں رائے بریلی کے ڈيهہ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک ٹھیکے پر سیلس مین کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ڈيهہ علاقے میں بھرت گنج میں واقع شراب کے
ٹھیکے پر رات تین بدمعاش شراب خریدنے گئے، شراب لینے کے بعد پیسے نہیں دئے
اور کہا سنی کے بعد سیلس مین سنیل کمار جیسوال کو گولی مار دی جس سے اس کی
موت ہو گئی۔سنیل لکھنؤ کے نگوها علاقے کا رہنے والا تھا۔